تازہ ترین

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

کراچی (کامرس ڈیسک)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں27پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 157.75روپے سے کم ہو کر157.53روپے اور قیمت فروخت 157.85روپے سے کم ہو کر157.58روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 157.30روپے سے کم ہوکر157.10روپے اور قیمت فروخت157.80روپے سے کم ہو کر157.60روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 173.50روپے سے کم ہو کر173.30روپے اور قیمت فروخت175.50روپے سے کم ہو کر175روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 191روپے اور قیمت فروخت193روپے پر بدستور برقرار رہی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*