تازہ ترین

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں15پیسے کا اضافہ

کراچی (کامرس ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کوامریکی ڈالرکی قدر میں15پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ اوپن کرنسی میں ڈالر 10پیسے سستا ہوگیا۔یورو ،برطانوی پاونڈ سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی اضافے کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں15پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.15روپے سے بڑھ کر156.30روپے اورقیمت فروخت156.25روپے سے بڑھ کر156.40روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قدرمیں10پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید156روپے سے گھٹ کر155.90روپے اور قیمت فروخت156.50روپے سے گھٹ کر156.40روپے ہوگئی دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید80پیسے کے اضافے سے 171.50روپے سے بڑھ کر172.30روپے اور قیمت فروخت173.50روپے سے بڑھ کر174.30روپے ہوگئی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*