تازہ ترین

انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں گولڈمیڈل جیت لیا

ایتھنز (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز جیت کر پاکستان کےلئے ایک اور سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔ پہلوان انعام بٹ نے فائنل مقابلے میں آذربائیجان کے پہلوان کے خلاف کامیابی حاصل کی۔تین منٹ کی اس سنسنی خیز فائٹ میں مقابلہ 2، 2 سے برابر تھا، تاہم آخری پوائنٹ انعام بٹ نے حاصل کیا جس کی بنیاد پر وہ فاتح قرار پائے۔اس سے قبل انعام بٹ نے یوکرائن کے پہلوان کو 1-3 سے شکست دے کر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا تھا۔ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے زمان انور کو جارجیا کے پہلوان نے 0-1 سے ہرایا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*