تازہ ترین

انسٹاگرام ڈاﺅن، فیس بک نے معذرت کرلی

نیویارک(م ڈ)ایک ہی ہفتے میں دوسری بار سروسز متاثر ہونے پر فیس بک نے شکایات موصول ہونے پر صارفین سے معذرت کرلی۔میڈیاررپورٹس کے مطابق فیس بک کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کنفیگریشن تبدیلی نے عالمی سطح پر صارفین کو متاثر کیا ہے جس پر ہم معذرت خواہ ہیں۔ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ہم جانتے ہیں کہ کچھ لوگوں کو ہماری ایپس تک رسائی میں دشواری ہو رہی ہے۔ ہم چیزوں کو جلد سے جلد معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہم کسی بھی قسم کی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔بعد ازاں کمپنی نے تقریبا تین گھنٹے بعد جاری ٹوئٹ میں کہا کہ ہماری ایپس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنے والوں کیلئے ہمیں افسوس ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ آپ ایک دوسرے سے رابطے کیلئے ہم پر انحصار کرتے ہیں۔یہ بھی کہا گیا کہ آپ کے صبر کا شکریہ

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*