تازہ ترین

انسداد دہشتگردی آپریشنز نے پاک فوج کو جنگ کیلئے سخت جان کردیا ہے،آرمی چیف

راولپنڈی(آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے کہا ہے کہ مجھے اپنے افسروں اور جوانوں پر فخر ہے، افسر اور جوان قوم کی توقعات پرپورا اترے ہیں،انسداد دہشتگردی آپریشنز نے پاک فوج کو جنگ کیلئے سخت جان کردیا ہے ۔ہفتے کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز لاہور پاکستان رینجرز پنجاب ہیڈ کواٹرزکا دورہ کیا، انہیں سرحدی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے کہا کہ مجھے اپنے افسروں اور جوانوں پر فخر ہے، افسر اور جوان قوم کی توقعات پرپورا اترے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ انسداددہشتگردی آپریشن نے پاک فوج کوبہترین جنگ لڑنےوالی فوج بنادیا اور سخت جان کردیاہے ۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہم ثابت قدم کھڑے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*