تازہ ترین

انسان کیلئے کوئی کام مشکل یا ناممکن نہیں ہوتا، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(خ ن)گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ انسان کے لیے کوئی کام مشکل یا ناممکن نہیں ہوتا۔ہمت اور محنت کے جذبے سے پیوستہ طلبائ ہی اپنے والد کی توقعات پر پورا اترتے ہیں اور روشن مستقبل کے خواب کو شرمندہ تعبیرکر جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے میں تعلیم کے بہتر مواقعوں کی فراہمی،صحت مند تعلیمی ماحول کو فروغ دینے اور معیار تعلیم کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ جس کی بدولت کیڈٹ کالجز میں تعلیمی امور و معاملات اور درس و تدریس کا عمل پروان چڑھنا شروع ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں قلعہ سیف اللہ کوہلو اور جعفرآباد کے کیڈٹ کالجز کے پرنسپل صاحبان اور طلباءسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی سیکرٹری ایئر ایجوکیشن عبدالصبور کا کڑ بھی موجود تھے۔ گورنر نے طلباءپر زور دیا کہ وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ اپنے اخلاق سنوارنے اور بلند کردار و شخصیت بنانے پر بھی بھرپور توجہ مرکوز رکھیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہمارے نوجوانوں کے کامیاب مستقبل کے امکانات روشن ہیں گورنر نے ان کی کامیابی اور سرخروئی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*