تازہ ترین

انتخابی اصلاحات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس موخر

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے انتخابی اصلاحات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر کر دیا ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اپوزیشن سے ایک بار پھر رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات ملک کے مستقبل کا معاملہ ،ہم نیک نیتی سے کوشش کر رہے ہیں کہ ان معاملات پر اتفاق رائے پیدا ہو، امید ہے اپوزیشن ان اہم اصلاحات پر سنجیدگی سے غور کرے گی ، ایسا نہ ہونے کی صورت میں ہم اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔بدھ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے،ہم نیک نیتی سے کوشش کر رہے ہیں کہ ان معاملات پر اتفاق رائے پیدا ہو۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اس سلسلے میں اسپیکر اسد قیصر کو اپوزیشن سے ایک بار پھر رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے،تا کہ ایک متفقہ انتخابی اصلاحات کا بل لایا جا سکے،پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کو اس مقصد کیلئے مو خر کیا جا رہا ہے،ہمیں امید ہے اپوزیشن ان اہم اصلاحات پر سنجیدگی سے غور کرے گی اور ہم پاکستان کے مستقبل کیلئے ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کر پائیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ تاہم ایسا نہ ہونے کی صورت میں ہم اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔واضح رہے کہ منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کو اکثریت کے باوجود بلوں کو پیش کرنے کے موقع پر اپوزیشن کے ہاتھوں کا شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس سے قبل بدھ کے روز ہی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس جمعرات دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاو¿س میں طلب کیا،صدرمملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا تھاہے۔مشیرپارلیمانی اموربابراعوان کے مطابق اجلاس میں انتخابی اصلاحات، لاریفارمز، الیکٹرانک ووٹنگ ، ادارہ جاتی اصلاحات، کلبوشن کیس سے متعلق قانون سازی ہوگی۔دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے بھی حکومت کی جانب سے بلائے گئے مشترکہ اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی ہیں جو ارکان کی حاضری کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ مختلف امور کا جائزہ لیں گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*