تازہ ترین

امن مذاکرات سے رو گردانی امریکا کو بھاری پڑےگی، طالبان

کابل(م ڈ) ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے بیان دیا ہے کہ امریکہ نے مذاکرات معطل کرکے غلطی کی اور وہ اپنے فیصلے پر پچھتائے گا۔خبر رساں ادارے الجزیرہ کو دیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے ان کے پاس جہاد اور مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔انہوں نے افغانستان میں جہاد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ مذاکرات کے لیے راضی نہیں تو وہ غیر ملکی فوجوں کے خلاف مسلحہ جنگ جاری رکھیں گے۔دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے ایک بار پھر طالبان سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو نقصان سے بچایا جا سکے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں قیام امن کے لیے جاری مذاکراتی منسوخ کردیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*