تازہ ترین

امن تب ہوگا جب طالبان جنگ بندی کےلئے راضی ہوں گے

کابل (م ڈ ) افغان صدر اشرف غنی نے امن کے حوالے سے اپنے اتحادیوں کی مخلص کوششوں کو سراہا تے ہوئے کہا ہے کہ اصل امن تب ہوگا جب طالبان جنگ بندی کے لیے راضی ہوں گے۔ اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طالبان کے ساتھ مذاکرات معطل کرنے کے اعلان کے بعد افغانستان کے صدر اشرف غنی کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے، امن کے حوالے سے افغان حکومت اپنے اتحادیوں کی مخلص کوششوں کو سراہتا ہے اور امریکہ اور دوسرے دوست ممالک کے ساتھ امن قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل معنوں میں امن صرف تب ممکن ہے جب طالبان دہشت گردی روک کر حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات کریں۔اشرف غنی کی انتظامیہ کے افسران نے کہا ہے کہ اصل امن تب آئے گا جب طالبان جنگ بندی کے لیے راضی ہوں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*