تازہ ترین

امر یکہ کا ایران کو طیارے برآمد کرنے کے پرمٹ منسوخ کرنےکا اعلان

america

واشنگٹن(م ڈ)امریکی وزارت خزانہ ایران کو طیارے برآمد کرنے کے پرمٹ منسوخ کر دے گی،آئندہ اقدامات کمپنی پالیسی اور برآمدات سے متعلق پابندیوںکے قوانین کی مکمل پاسداری کے مطابق ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک سینئر امریکی عہدے دار نے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تہران کے ساتھ جوہری معاہدے سے علاحدگی کے فیصلے کے بعد وزارت خزانہ ایران کو برآمدات سے متعلق ا±ن اجازت ناموں کو منسوخ کر دے گی جو اس وقت شہری ہوابازی کی کمپنیوں کے پاس ہیں۔وزارت خارجہ کے مذکورہ سینئر عہدے دار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ “پہلے 90 روز کے دوران وزارت خزانہ مخصوص پرمٹس کو منسوخ کر دے گی جو شہری ہوابازی سے متعلق خصوصی اجازت ناموں کی پالیسی کے تحت جاری کیے گئے تھے”۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*