تازہ ترین

امریکی کمپنیوں کے لیے اب بھی چینی مارکیٹ پرکشش ہے، رپو رٹ

واشنگٹن (م ڈ)امریکہ نے چین کے ساتھ تجارتی کشمکش کو مسلسل بڑھاوا دیا ہے، نیز ایسی آوازیں بھی سنائی دی گئیں جو امریکی کمپنیوں کے چین کے ساتھ کاروبار سے دستبردار ہونے کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں تاہم بہت سی امریکی کمپنیاں چین کے ساتھ قریبی معاشی اور تجارتی تعلقات منقطع نہیں بلکہ قائم کرنے کی خواہاں ہیں۔چا ئنہ ریڈ یوانٹر نیشنل کے مطا بق امر یکی میڈ یا نے رپو رٹ کیا ہے کہ زیادہ تر امریکی کمپنیاں چین سے مکمل طور پر دستبرداری کا ارادہ نہیں رکھتی ہیں کیونکہ ایسا کرنے سے ان کے مفادات کو بے حد نقصان پہنچے گا۔ چین ان کمپنیوں کی سپلائی لائن کا ایک کلیدی حصہ ہے۔حال ہی میں امریکی کنسلٹنگ کمپنی رووڈیم گروپ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چینی صارفین کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ امریکی کمپنیوں کے لیے بہت پر کشش ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*