تازہ ترین

امریکہ پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم کے اعلی تجارتی وفد کا امریکہ کا کامیاب دورہ

کراچی(کامرس ڈیسک) امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے وفد نے معروف بزنس مین اور امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے صدر شیخ امتیاز حسین نے امریکہ کے کامیاب دورے کے بعد پریس ریلیز کے ذریعے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اعلی سطح کے تجارتی وفد نے امریکہ کے مختلف شہروں نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، ہیوسٹن، اٹلانٹا، ڈلاس، آسٹن اور شکاگو کا دورہ کیا وفد میں نوید عیسی، ذیشان الطاف لوہیا، سید ناصر وجاہت، عبدالکریم آڈھیا، سمیر شمسی، عاصم محمدی، نعمان اور غیاث احمدانی شامل تھے، وفد نے امریکہ میں تجارتی، ثقافتی، سیاسی، سماجی اور دیگر تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ہر شعبے میں تعلقات کو بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا، دورے کے موقع پر وفد نے امریکہ کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں تجارتی منصوبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق آگاہ کیا۔ وفد نے واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید کی خصوصی دعوت پر پاکستانی سفارتخانہ کا دورہ کیا اس موقع پر ڈاکٹر اسد مجید نے پاکستان کو چار ہزار سے زائد ڈیوٹی فری اشیا کو ایکسپورٹ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان اشیا کی ایکسپورٹ سے پاکستانی معیشت بہتر ہوسکتی ہے اور دنیا بھر میں پاکستنای مصنوعات کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ ایم پاک بی ڈی ایف کے وفد نے یو ایس کمرشل سروسز اشتراک سے جاوٹس سینٹر مین ہٹن نیویارک میں آئی ایف اے فرنچائزایکسپو میں بھی شرکت کی۔ امریکہ کے دورے کے موقع پر وفد کو ٹیکساس کے ریاستی نمائندے اور متحرک رہنما ران رینالڈس کی جانب سے مدعو کیا گیا ملاقات کے موقع پر ران رینالڈس نے وفد کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور امریکہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط کاروباری اور سماجی تعلقات کی تعمیر کے لئے ایم پاک کی کوششوں کو سراہا ۔اس کے علاوہ وفد نے جارجیا اسٹیٹ کیپیٹل میں گورنر ہاﺅس کا دورہ بھی کیا اور اعلی سطح کے اجلاس میں بھی شرکت کی جبکہ اس موقع پر وفد نے سینیٹر نا گروگن اوروک اور دیگر نمائندگان سے بھی ملاقات کی اور ایوران نمائندگان کے چیئرمین رابرٹ ایل ڈکی کی طرف سے چیئرمین زراعت اور صارفین کے امور فاروق مغل نے چیئر آف پبلک پالیسی کا خصوصی شکریہ ادا کیا سابق امیگریشن پالیسی کے مشیر صدر جارج ڈبلیوبش اور بارکا اوباما اور امریکن امیگریشن لائرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر چارلس سی فوسٹر سے بھی ملاقات کی جبکہ پاکستانی نژاد کانسٹیبل نبیل شیخ اور ڈپٹی شیرف ہاشمی سے بھی وفد نے ملاقات کی اور امریکہ میں پاکستانی کمیونیٹی کی کارکردگی کو سراہا ایم پاک کے وفد نے کیپٹن کمانڈنگ آفیسر عدیل رانا کی خصوصی دعوت پر نیویارک سٹی پولیس ڈپارٹمنٹ کا دورہ بھی کیا اس موقع پر ڈپٹی چیف ہیڈکوارٹر نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ ناصر سلیم نے وفد کو یادگاری سووینیئر بھی پیش کیا۔ اس کے علاوہ ہیوسٹن میں انیس سو سے زائد پولیس اہلکاروں پر مشتمل ہیڈکوارٹر فورٹ بینڈ کاﺅنٹی کے شیرف مسٹر ایرک فگن اور ڈپٹی شیرف ہاشم احمرانی نے عشائیہ دیا جبکہ کاﺅنٹی جج کے پی جارج نے ملاقات کے موقع پر وفد کو تعریفی اسناد بھی پیش کیں اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیالات کیا جبکہ پاکستان امریکن بزنس اینڈ پروفیشنل ایسوسی ایشن کے ہارون مغل، پاکستانی ڈاکٹرز آرگنائزیشن ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ اور این ای ڈی ایلامنائی ایسوسی ایشن نے ایم پاک کے وفد کی میزبانی کے فرائض سرانجام دئے جبکہ انور قاسمی اور آل نیبرز انٹرنیشنل آرگنائزیشن کی جانب سے بھی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*