تازہ ترین

امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید برفباری،23افرادہلاک

واشنگٹن (م ڈ )امریکا کی کئی ریاستوں میں برفباری نے نظام زندگی بری طرح متاثر کیا ہے، کم سے کم 23 افراد ہلاک اور 50 لاکھ سے زائد بجلی سے محروم ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیشنل ویدر سروس نے بتایاکہ 73 فیصد امریکا اس وقت برف سے ڈھکا ہوا ہے اور زیادہ تر اموات ٹینےسی، ٹیکساس، شمالی کیرولائنا، کینٹکی اور لیوزی اینا میں ہوئی ہیں۔صدر جوبائیڈن نے ٹیکساس سمیت سات ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ صرف ٹیکساس میں اس بار تیس برس میں سب سے زیادہ برفباری ہورہی ہے۔ٹیکساس میں برفباری کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ امریکا کی مختلف ریاستوں میں ڈیڑھ کروڑ افراد کو اس برفباری کا سامنا ہے۔ امریکا کی کئی ریاستوں میں برفباری نے نظام زندگی بری طرح متاثر کیا ہے، کم سے کم 23 افراد ہلاک اور 50 لاکھ سے زائد بجلی سے محروم ہوگئے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*