تازہ ترین

امریکا کی آئندہ حقیقی جنگ سائبر حملوں کی وجہ سے ہو گی، بائیڈن

واشنگٹن(م ڈ)امریکی صدرنے جوبائیڈن نے کہاہے کہ اگر امریکا کی کسی بڑی طاقت کے ساتھ آئندہ حقیقی جنگ ہوتی ہے تو اس کا اہم سبب ملک پر سائبر حملے ہو سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹلیجنس کے دفتر (او ڈی این آئی)کے اپنے پہلے دورے کے موقع پر تقریبا نصف گھنٹے کی تقریر کے دوران صدر جو بائیڈن نے کہاکہ میرا خیال یہ کہ یہ بات قیاس سے آگے جا چکی ہے کہ ہم نتائج کی طرف جارہے ہیں اور اگر ہمارے لیے نتائج کسی جنگ کی صورت میں سامنے آئے، کسی بڑی طاقت کے ساتھ حقیقی جنگ کی صورت میں، تو اس کا سبب سائبر کی خلاف ورزی ہوگی اور بڑی طاقتیں اس سلسلے میں اپنی صلاحیتوں میں غیر معمولی طور پر اضافہ کرنے میں مصروف ہیں۔امریکی صدر نے کہاکہ مجھے آپ سب پر پورا بھروسہ ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ انٹیلی جنس کی دنیا میں کوئی بھی چیز صد فیصد یقینی نہیں ہوتی۔ بعض اوقات کچھ چیزیں ہوجاتی ہیں، کبھی کبھی، بعض اوقات۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*