تازہ ترین

امریکا پابندیوں کو بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے، روس

ماسکو(م ڈ)روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہروا نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اطلاق جائز نہیں ہے۔اطلاع کے مطابق زاہرو نے دارالحکومت ماسکو میں معمول کی پریس کانفرنس میں ایجنڈے سے متعلق سوالات کے جواب دئیے۔دوہرے ایجنٹ سرگے اسکرپل اور اس کی بیٹی یولیا کے گذشتہ سال برطانیہ میں کیمیائی مادے سے متاثر ہونے کی وجہ سے امریکہ کی طرف سے روس پر نئی پابندیوں کے اطلاق کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ “امریکہ ، صرف روس ہی نہیں تمام ممالک پر ناجائز دباو ڈالنے کی لئے، پابندیوں کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے”۔زاہروا نے کہا ہے کہ” امریکہ ،روس مخالف پابندیوں کے ذریعے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو انتخابی دوڑ پر قربان کر رہا ہے”۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*