تازہ ترین

امریکا و طالبان مذاکرات میں ناکامی،وضاحت کےلئے زلمے خلیل زاد کانگریس میں طلب

واشنگٹن(م ڈ) امریکی کانگریس کمیٹی برائے امورِ خارجہ نے امریکی حکومت کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کو امریکا افغان مذاکرات کی ناکامی پر وضاحت دینے کے لیے طلب کرلیا۔طلبی کے حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمن ایلائٹ ایل اینجل نے کہا کہ امن عمل اور اس طویل جنگ کو ختم کرنے کے معاملے پر حکومت کی جانب سے امریکی عوام اور کانگریس کو اندھیرے میں رکھنے پر میں اس حکومت سے تنگ آگیا ہوں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں برس جنوری میں ڈیموکریٹس نے کانگریس کا کنٹرول سنبھالا، اس کے بعد سے اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طالبان کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کے فیصلے کے بعد پہلی مرتبہ کمیٹی کی جانب سے کسی کو طلب کیا گیا ہے۔گزشتہ ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان کر کے سب کو حیران کردیا تھا کہ انہوں نے سینئر طالبان قیادت اور افغان صدر اشرف غنی کو کیمپ ڈیوڈ میں ملاقات کی دعوت دی تھی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*