تازہ ترین

امریکا سے پیٹریاٹ میزائل خریدنےکا فیصلہ، اردگان کا ٹرمپ سے رابطہ

انقرہ(م ڈ) ترکی نے امریکا سے پیٹریاٹ میزائل خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ترک صدر نے اپنے امریکی ہم منصب سے رابطہ بھی کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ وہ رواں ماہ امریکی صدر سے پیٹریاٹ میزائل کی خریداری کے سلسلے میں بات کریں گے۔طیب اردگان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر سے ان کا ذاتی تعلق روس سے ائیرڈیفنس سسٹم کی خریداری کے بعد پیدا ہونے والی ترک امریکا کشیدگی پر قابو پاسکتا ہے۔ترک صدر نے مزید کہا کہ ان کی امریکی صدر ٹرمپ سے پیٹریاٹ میزائل کی خریداری کے حوالے سے دو ہفتے قبل فون پر بات ہوئی تھی، اب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر سے ہونے والی ملاقات میں اس حوالے سے فالو اپ ہوگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*