تازہ ترین

امریکا، ریلی سے خطاب، امریکی صدر کے 22جھوٹ پکڑے گئے

Donald Trump

واشنگٹن(م ڈ)امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 22 جھوٹ پکڑ لیے ہیں۔سی این این کے مطابق شمالی کیرولائنا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعوی کیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سابق صدر باراک اوباما کی حکومت کی توانائی کے میدان میں پالیسیوں کے برعکس آج امریکا کو قدرتی گیس اور تیل کی پیداوار میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر لاکھڑا کیا ہے۔سی این این کی تحقیقاتی رپورٹ نے اسے جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کی پیداوار کے شعبے میں امریکا 2012 کے اوباما دور حکومت سے پہلے نمبر پر ہے۔امریکی صدر نے دعوی کیا کہ ان کی انتخابی مہم کے وعدوں کے مطابق آج امریکا میکسیکو سرحد پر میلوں طویل دیوار کھڑی کی جارہی ہے۔کسٹمز بارڈر پروٹیکشن حکام نے امریکی صدر کے ان دعووں کی جھوٹ کی قلعی کھول دی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*