تازہ ترین

الیکشن کمیشن کی تحریک انصاف کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ریکارڈ تک رسائی

اسلام آ باد (آئی این پی ) تحریک انصاف کو پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مالی گوشواروں اور ریکارڈ تک رسائی مل گئی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی درخواست منظور کرلی۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے فنانشل ایکسپرٹ کے ذریعے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اجازت دی ہے، آج الیکشن کمیشن میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو شکست ہوئی ہے، پی ٹی آئی کے پاس فنڈ ریزنگ کا تمام ریکارڈ موجود ہے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جن کے تمام ڈونرز کا ریکارڈ موجود ہے، پی ٹی آئی نے فنڈز ریزنگ متعارف کرائی ہے، اب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اپنے ڈونرز کا ریکارڈ دے دیں، مریم نواز اور بلاول کو پتہ چلے گا کہ ان کی جماعتوں کے کتنے جعلی اکاونٹس ہیں، پی ٹی آئی نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے پارٹی کے اکاونٹ کے گھپلوں کی نشاندہی کی ہے، الیکشن کمیشن سے التجا ہے کیس کا جلد فیصلہ ہو اور انکے چہرے سامنے آئیں ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اکاونٹس کی دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دے دی ہے،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اکاونٹس کی جانچ پڑتال کیس میں الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کی درخواست منظور کر لی ہے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے موقف کو الیکشن کمیشن میں شکست ہوئی، پیپلزپارٹی اور ن لیگ خود گڑھے میں گر گئے، اسٹیٹ بینک کے مطابق پیپلزپارٹی کے 7، ن لیگ کے 12 اکانٹ ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں، پی ٹی آئی نے پارٹی فنڈز کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پارٹی اکانٹس منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئے۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ تمام حقائق سامنے آئیں جو مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی قوم سے چھپا رہے تھے، بلاول بھٹو اور مریم نواز کے جعلی اکانٹس سامنے لائیں گے، یہ وہ لوگ ہیں جو التوا کے پیچھے چھپ جاتے تھے، اب بھاگنے نہیں دینگے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ریکارڈ کا جائزہ لیکر سکروٹنی کمیٹی کے سامنے رکھیں گے، ہمارے فنانشل ایکسپرٹس دونوں جماعتوں کے اکانٹس کا جائزہ لیں گے۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ اپنے اکانٹس میں کروڑوں روپے جمع کرانے والے لوگ کون ہیں؟ جب چیک کیا تو معلوم ہوا کہ یہ اکاونٹس پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ہیں، چارٹرڈ اکانٹنٹ فرم اور ہم سے ن لیگ اپنے اکانٹس چھپانا چاہتی ہے، ن لیگ مافیا سے اپنے مفادات کیلئے پیسے لیتی ہے۔ فرخ حبیب نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کو اب معلوم ہو گا کہ ان کی پارٹی کے کتنے جعلی اکاﺅنٹس ہیں، نواز شریف کے اکانٹس منی لانڈرنگ کیلئے بھی استعمال ہوئے، ہم تمام حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے، اپوزیشن کے پارٹی اکانٹس منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ 4 سال اکانٹس کی تفصیل دینے سے بھاگ رہی تھیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں، دونوں پارٹیوں نے ہمیشہ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*