تازہ ترین

الیکشن کمیشن آکر احتجاج کرنے کا اعلان براڈ شیٹ کی نذر ہوجائے گا,شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ مفت شناختی کارڈ بنائے جائیں گے جبکہ تمام تحصیلوں میں ہیڈکوارٹرز قائم کئے جائیں گے تا کہ عوام کو شہروں کی طرف نہیں آنا پڑے، ویزے آن لائن کر دیئے گئے ہیں۔  وزیراعظم عمران خان نے ایک کمیٹی قائم کی ہے ، اپوزیشن الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرے گی، کوئی ڈیل ہے نہ ڈھیل ہے، آئینی و سیاسی حق کو غلط استعمال کریں گے تو جیسا کریں گے ویسا بھریں گے، مولانا فضل الرحمن اس ملک پر رحم کھائیں، پی ڈی ایم کی قیادت سے ہمیں اتنا ڈر نہیں ہے، کچھ اور باتیں ہیں جن کا ابھی وقت نہیں آیا، پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے ہے وہ کھیلتی رہے، مولانا صاحب آخری 5 اوورز کا میچ کھیلنا چاہتے ہیں ، ہم ان کا احترام برقرار رکھیں گے، 8-10 دن تک براڈ شیٹ کا معاملہ چلے گا، مجھے تو نظر آرہا ہے الیکشن کمیشن آکر احتجاج کرنے کا اعلان بھی براڈ شیٹ کی نذر ہوجائے گا، یہ پاناما 2 ہے جس طرح پانامہ میں یہ کوئی جواب نہیں دے سکے اس میں بھی نہیں دے سکیں گے اور اس میں نئے نئے انکشافات ہوں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*