تازہ ترین

اقوام متحدہ کا میانمار میں سنگین جرائم کے ارتکاب کے خدشات کا اظہار

نیویارک(م ڈ )اقوام متحدہ نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ میانمار میں فوج کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل اسمبلی کے لیے میانمار کی انسانی حقوق کی سالانہ رپورٹ پیش کرنے والے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ٹوم اینڈریوز نے کہا کہ انہیں معلومات ملی ہیں کہ ہزاروں فوجی اور اسلحہ ملک کے شمالی اور شمال مغربی علاقے میں منتقل کیا جارہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوجی حکومت ملک میں انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم میں ملوث ہے۔ٹوم اینڈریوز نے کہا کہ ہم سب کو تیار رہنا چاہیے کہ میانمار کے اس علاقے کے لوگ مزید سنگین جرائم کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، مجھے شدت سے چاہوں گا کہ میں غلط ثابت ہوجاں۔مقامی تنظیم کے مطابق ملک میں بدترین زکارروائیوں کے دروان ایک ہزار 100 سے زائد عام شہریوں کو قتل کیا گیا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*