تازہ ترین

اقوامِ متحدہ کو 97فیصد افغان عوام کے خطِ غربت سے نیچے جانے کا اندیشہ

نیویارک(م، ڈ )اقوامِ متحدہ ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی )نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک کے سیاسی اور معاشی بحران کو قابو نہ کیا گیا تو 97 فیصد افغان آبادی کا خطِ غربت سے نیچے جانے کا اندیشہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مختلف منظرناموں پر گفتگو کرتے ہوئے یو این ڈی پی کی تشخیص میں پاکستان کی افغانستان کے ساتھ تجارت پر زور دیا گیا۔اس تشخیصی مطالعہ میں بڑھتی ہوئی شدت اور تنہائی کے چار ممکنہ منظرناموں کا تجزیہ کیا گیا جو ظاہر کرتا ہے کہ حقیقی جی ڈی پی 13.2 فیصد تک سکڑ سکتی ہے، جس سے غربت کی شرح میں 25 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔اس تشخیص میں تازہ ترین دستیاب اعداد و شمار (2018) کی بنیاد پر افغانستان کے منظر ناموں کو فرض کر نے کے لیے قابل حساب عمومی توازن ماڈل استعمال کیا گیا۔ماڈلنگ میں تمام بڑے شراکت داروں کے ساتھ تجارت میں 2 ماہ کے تعطل، پیسہ خرچ کرنے کی صلاحیت میں 4 فیصد کمی اور مواصلات میں رکاوٹ کے مفروضوں کے ذریعے ایک بدترین منظر نامے کی نشاندہی کی گئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*