تازہ ترین

اقتدار عوام کی امانت اور عوام کو درپیش مسائل کا حل ہمارا مقصد ہے، نوابزادہ شاہ زین بگٹی

سبی(جی این ایم)وزےراعظم پاکستان کے مشےر قومی مفاہمتی عمل پاکستان وجمہوری وطن پارٹی کے قومی اسمبلی مےں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زےن خان بگٹی نے کہا ہے کہ جمہوری وطن پارٹی بلوچستان کی ترقی عوام کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ امن کے قےام کے لئے ہر فورم پر جدوجہد ےقےنی بناکر خوشحال ترقی ےافتہ پرامن بلوچستان کا خواب جلد پورا کرے گی اقتدار عوام کی امانت ہے عوام کو درپےش مسائل کا حل ہمارا مقصد ہے جمہوری وطن پارٹی بلا رنگ ونسل خدمات کا سلسلہ جاری رکھے گی حلقہ انتخاب سمےت بلوچستان مےں تعلےم صحت کے شعبوں کی ترقی پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرےں گے پارٹی کارکناں ہمارا قےمتی سرمایہ ہے ان کے مسائل کو حل کرےں گے کارکناں جمہوری وطن پارٹی کے عہدےدار اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرکے عوام کو درپےش مسائل کا تدارک ممکن بنائےں ان خےالات کا اظہار انہوں نے جمہوری وطن پارٹی کے ضلعی آرگنائزر سبی خان بشےر خان باروزئی کی قےادت مےںملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کےا اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی آرگنائزر حاجی ابراہےم لہڑی، مرکزی ڈپٹی آرگنائزر محمد عظےم بٹ صوبائی آرگنائزر مےر شمس کرد ، چوہدری نوےد احمد جمہوری وطن پارٹی سبی کے محمد حسےن گورگےج ، محمد اسلم خجک ، زاہد خان باروزئی بھی موجود تھے ۔وزےراعظم پاکستان کے مشےر قومی مفاہمتی عمل پاکستان وجمہوری وطن پارٹی کے قومی اسمبلی مےں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زےن بگٹی نے کہا کہ عوام کی بھرپور حماےت جمہوری وطن پارٹی پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے ہمےں اقتدار عزےز نہےںبلکہ ہمےں عوامی مفادات سب سے پےارے ہےں اسمبلیوں مےں جانے کا مقصد علاقائی مسئلہ مسائل عوامی مشکلات کو حل کرنا ہے جمہوری وطن پارٹی نے ہمےشہ بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کا تسلسل برقرار رکھا آج عوام کی طاقت ہمارے ساتھ ہے عوام کے اعتماد کو ٹھےس نہےں پہنچائےں گے عوامی مسائل ومشکلات کا دور کرنے کےلئے سےاسی و عملی مےدان مےں جدوجہد جاری ہے ہمارا مقصد لوگوں کی ہر فورم پر راہنمائی کے ساتھ ساتھ ان کو درپےش مسئلہ مسائل کا حل ہے حلقہ انتخاب مےں شامل علاقوں کی ترقی عوام کو درپےش مسائل ومشکلات کو دور کرنے کےلئے ترجےح بنےادوں پر عملی اقدامات اٹھائےں جائےں گے ہم وعدے نہےں بلکہ عملی اقدامات سے عوام کے دلوں مےں جگہ بنائی ہے اب حلقہ انتخاب کی عوام کو درپےش مسائل کا خاتمہ کرنا ہماری ذمے داریوں مےں شامل ہے اپنے اباو¿اجداد کی راوےات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے حلقہ انتخاب سمےت بلوچستان مےں عوام کو درپےش مسئلہ مسائل کا تدارک کرےں گے بہت جلد سبی کا تفصےلی دورہ کروں گا کارکناں سمےت علاقہ کی عوام کو درپےش مشکلات کا ازالہ کےاجائے گا اس موقع پر خان بشےر خان باروزئی نے سبی مےں جمہوری وطن پارٹی کی کارکردگی کارکناں کے مسئلہ مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمےں امےد ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر بلوچستان کے مثالی امن کو بحال رکھنے مےں کامیاب ہونگے جمہوری وطن پارٹی کو ہر چھوٹے بڑے علاقوں مےں مکمل فعال بناےا جائے گا ۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*