تازہ ترین

افغان صوبہ زابل میں انٹیلی جنس ایجنسی کے قریب دھماکا، 10 افراد ہلاک

کابل(م ڈ) افغان صوبے زابل میں ٹرک بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکام نے بتایاکہ زابل میں انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں 85 افراد زخمی بھی ہوئے۔گورنر زابل نے دھماکے میں 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کا ہدف انٹیلی جنس سروسز کی عمارت تھی۔خیال رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ختم ہونے کے بعد افغانستان میں بم دھماکوں اور تخریب کاری کی کارروائیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*