افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف

راولپنڈی(آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے،ہمارا واحد مقصد پر امن، خودمختار، جمہوری، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے۔جمعرات کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیرنجیب اللہ علی خیل نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل ، دوطرفہ سلامتی اور دفاعی تعاون میں اضافہ اور دونوں برادر ممالک کے مابین موثر بارڈر مینجمنٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، ہمارا واحد مقصد پر امن، خودمختار، جمہوری، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سفیر نجیب اللہ علی نے افغان امن عمل کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاع اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت جبکہ افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*