تازہ ترین

افغانستان، فورسز کی زمینی و فضائی کارروائی ،45 طالبان جنگجو ہلاک ،15 زخمی

کابل(آئی این پی)افغانستان میں سیکیورٹی فورسزنے طالبان شدت پسندوں کے خلاف کامیاب زمینی و فضائی کارروائی کرتے ہوئے45دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 15کو زخمی کر دیا، یہ جھڑپیںصوبہ بدخشاں میں طالبان کے زیر اثر علاقوں میں ہوئیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز اور طالبان جنگجو کے درمیان جھڑپوں میں 45جنگجو ہلاک ہوئے ہیں ،صوبہ بدخشاں کے گورنر کے ترجمان نیک محمد نظاری نے کہا ہے کہ یہ جھڑپیں گزشتہ دو دنوں میں طالبان کے زیر اثر علاقوں میں ہوئی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ حکومتی فورسز نے علاقے میں طالبان ٹھکانوں کے خلاف فضائی حملے بھی کئے ہیں جس میں 45 جنگجو ہلاک اور 15 رخمی ہوئے ہیں ، حکام کے مطابق علاقے میں طالبان کے قبضے سے علاقے خالی کرنے تک آپریشن جاری رہے گی،واضح رہے کہ طالبان جنگجوﺅں کی جانب سے حکومتی دعوﺅں پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*