تازہ ترین

افغانستان، طالبان کا قندوز پر حملہ، گھمسان کا رن جاری

کابل(آئی این پی) افغانستان کی حکومت نے کہا ہے کہ طالبان نے ایک مرتبہ پھر ملک کے بڑے شہر قندوز پر حملہ کر دیا ہے۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی نے بتایا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز طالبان کے اس حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک اسٹریٹجک سنگم ہے جس کے ذریعے شمالی افغانستان کے بیشتر حصے اور دارالحکومت کابل تک آسانی سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان نے سویلین آبادی میں گھس کر حملے کی پوزیشن اختیار کی ہوئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*