تازہ ترین

افغانستان، طالبان کا سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر حملہ، ملیشیا کے 14اہلکارجاں بحق

کابل(آئی این پی)طالبان شدت پسندوں نے سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر حملہ کرکے افغان ملیشیا کے 14اہلکاروں کو ہلاک جبکہ 9اہلکاروں سمیت متعدد عام شہریوں کو زخمی بھی کیا ہے، یہ حملہ افغان صوبہ ہیرات کے ضلع رباط سنگی کی چیک پوسٹس پر کیا گےا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان شدت پسندوں نے سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر حملہ کرکے افغان ملیشیا کے 14اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ افغان حکام کا بتانا ہے کہ طالبان کے شدت پسندوں نے صوبے ہیرات میں بدھ کے روز ہونے والی لڑائی میں افغان حکومت کی ملیشیا کے 14 اہلکاروں کو ہلاک کیا جب کہ لڑائی کے دوران متعدد عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*