تازہ ترین

افغانستان،خودکش کار بم دھماکا، پٹرول پمپ پر فائرنگ،16افراد جاں بحق،متعدد زخمی

کابل(م ڈ) افغانستان کے دارالحکومت میں خودکش کار بم دھماکے میں 16 افراد ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوگئے،دوسرا دھماکا پٹول پمپ پر حملے کے نتیجے میں پٹرول ٹینک پھٹنے سے ہوا،حملے میں 5 افراد شامل تھے جنہیں اسپیشل فورسز نے ہلاک کردیا، خودکش حملہ آور اور مسلح افراد آپس میں مسلسل رابطے میں تھے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت میں خودکش کار بم دھماکے میں 16 افراد ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ رات کابل کے رہائشی علاقے گرین ولیج کے قریب خودکش کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں قریب موجود فیول اسٹیشن میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔دھماکے کے فورا بعد ایک اور دھماکے کی آواز بھی سنی گئی جو پیٹرول پمپ پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ہوا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*