تازہ ترین

اعظم سواتی کا ٹرین حادثے کی فوری ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے ٹرین حادثے کی فوری طورپر ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ ٹرین حادثہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے،ریلوے میں بڑھتے ہوئے حادثات روکنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیںگے۔ پیر کو وزیر اعظم عمرانخ ان کی ہدیات پر وفاقی وزیر محمد اعظم خان سواتی ٹرین حادثہ کی جائے وقوعہ پہنچے ۔ وزیرریلوے نے ٹرین حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ وزیر ریلوے کو ڈی ایس سکھر نے حادثہ کے حوالے سے بریفنگ دی،۔وزیر ریلوے نے ٹرین حادثہ کا جائزہ لیا،امدادی کاروائیوں میں تیزی کی ہدایات جاری کیں۔وزیر ریلوے نے امدادی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔اعظم سواتی نے کہاکہ ٹرین حادثہ کے ذمیداران کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے ۔ انہوںنے ٹرین حادثہ کی فوری طور پر ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیاانہوںنے کہاکہ پاکستان ریلویز ،پاک فوج کے جوان، رینجرز، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور سندھ پولیس ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل رہے۔انہوںنے کہاکہ ریلوے میں بڑھتے ہوئے حادثات روکنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیںگے انہوںنے کہاکہ ٹریک سے ریلیف ٹرین اور کرین کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*