تازہ ترین

اسکرپٹ میں اداکاری کا مارجن ہو تو کوئی بھی فنکار کام سے انکار نہیں کرتا‘ریشم

لاہور(شوبز ڈیسک)ناموراداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ جب کسی اداکارکوایسا اسکرپٹ ملے جس میں اس کیلئے اداکاری کا مارجن ہو تو وہ کیوں کام کرنے سے انکار کرے گا، فلم انڈسٹری کی منجدھار میں پھنسی ناؤ کو پار لگاناہے خاموشی کی بجائے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہاکہ صرف میں ہی نہیں بلکہ ہر اداکار کی کوشش ہوتی ہے کہ اسے جس پراجیکٹ میں کام ملے اس میں اس کا کرداراس کے پرستاروں کو اچھالگے۔ میرا ماضی گواہ ہے کہ میں نے تھوڑا مگرمعیاری کام کیا ہے اور ایسے بہت سے کردار ہیں جو آج بھی میرے پرستاروں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔ ریشم نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی خاموشی سے بیٹھے رہنے سے ممکن نہیں بلکہ اس کیلئے عملی اقدامات نا گزیر ہیں، انڈسٹری میں ایسے سینئرز موجود ہیں جن کی بات کو سنا جاتا ہے اوراگر وہ پیشرفت کریں تو لوگ ان کے ساتھ چلیں گے اور انڈسٹری کی بند ہوتی سانسیں بحال ہونا شروع ہو جائیں گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*