تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کا مختلف بینکوں پر 21لاکھ ڈالر سے زائد کا جرمانہ

کراچی(کامرس نیوز)اسٹیٹ بینک نے شیڈ ول فور میں شامل زیر نگرانی افراداور ان سے منسلک لوگوں کے کھاتے کھولنے اور پرانے کھاتے منجمد نہ کرنے پر مختلف بینکوں پر21 لاکھ ڈالر سے زائدجرمانے عائد کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے رواں سال اب تک مختلف بینکوں پر 21 لاکھ ڈالر سے زائد جرمانے عائد کئے ۔ان میں دس کمرشل اور مائیکرو فنانس بینک شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ ان بینکوں پر شیڈول فور میں شامل زیر نگرانی افراد اور ان سے منسلک لوگوں کے کھاتے کھولنے پر جرمانے لگائے گئے ہیں۔ان بینکوں پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے مشکوک افراد کے پہلے سے موجود اکاﺅنٹس بھی منجمد نہیں کئے۔ گزشتہ سال 8 بینکوں پر 34لاکھ ڈالر کے جرمانے عائد کئے گئے تھے۔ رواں سال کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں نے اپنے 168ملازمین کے خلاف ڈسپلنری ایکشن بھی لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملک میں دہشت گرد عناصر کی مالی معاونت روکنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*