تازہ ترین

اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری میں49ارب18کروڑ سے زائدکااضافہ

کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزمندی کے بعدکاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کواتارچڑھاﺅ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی30300،30400پوائنٹس کی نفسیاتی حدیںبحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں49ارب18کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت67.10فیصدکم جبکہ52فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فروخت کے دباﺅ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب جمعہ کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس30013پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھاگیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*