تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج ،میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت 16ارب98کروڑ16لاکھ روپے بڑھ گئی

کراچی (کامرس ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ مندی کے بعد منگل کو ریکوری آئی اور منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 45ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 70.52پوائنٹس کے اضافے سے45048.57پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا اور مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 16ارب98کروڑ16لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت 5.97فیصد کم رہا۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ابتدائی اوقات میں تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 45ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 45133پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازا ں حصص فروخت کا دباو¾ بڑھنے کے باعث مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 44788پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی اور تیزی کا رجحان لوٹ آیاجو کاروبار کے اختتام تک جاری رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 70.52پوائنٹس کے اضافے سے45048.57پوائنٹس کی سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس 6.45پوائنٹس کی کمی سے 18436.44پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس65.83پوائنٹس کے اضافے سے30566.05پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 398کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 174کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 201میں کمی اور23میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت78کھرب68ارب75کروڑ89لاکھ روپے سے بڑھ کر78کھرب85ارب74کروڑ5لاکھ روپے ہوگئی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*