تازہ ترین

اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی سطح پر موثر اقدامات کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

لاہور(آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مثبت ردعمل کا خیر مقدم کرتے ہیں ، اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی سطح پر موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ک نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مثبت ردعمل کا خیر مقدم کرتے ہیں، کینیڈین وزیر خارجہ نے بھی مقتولین کو انصاف کی مکمل فراہمی کی یقین دہانی کروائی جب کہ کینیڈا میں ہمارا سفارتخانہ متاثرہ خاندان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی سطح پر موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز بیانیے کی بیخ کنی کے لیے عالمی سطح پر موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*