تازہ ترین

اسرائیل کی غزہ میں خونریز بمباری‘درجنو ں فلسطینی شہید

غزہ (م ڈ)غزہ کی پٹی پر اسرائیلی طیاروں نے شدید بم باری کی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے کم از کم 70 حملے کئے۔خبرایجنسی کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی میزائل انتہائی گنجان آباد ساحلی علاقے میں گرے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیل کی جانب سے سب سے زیادہ خون ریز بمباری اتوار کو دیکھنے میں آئی۔ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 26 فلسطینی شہیدہو گئے۔ حماس کے ایک سینیئر رہنما کے گھر کو بھی مسمار کر دیا گیا۔واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعداد209 ہو گئی جبکہ 1200 سے زائد زخمی ہیں۔ ان حملوں میں فلسطینیوں کے سیکڑوں مکانات اور دیگر املاک تباہ ہوچکے ہیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق انہوں نے اتوار کی شب حماس کے ایک ٹاپ لیڈر یحییٰ السنوار کے گھر کو نشانہ بنایا ۔ حماس کے اس لیڈر کا گھر غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں واقع ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*