تازہ ترین

اسرائیل بھی شامی لڑائی میں کود پڑا

syria

دمشق(م ڈ)اسرائیل بھی شامی لڑائی میں کود پڑا،اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق پر میزائل حملہ کیا جسے شامی فوج نے ناکام بنا دیا،اسرائیل نے حملے کے لئے لبنانی فضائی حدود کا استعمال کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی دارالحکومت دمشق پر اسرائیل کی طرف سے میزائل حملہ کیا گیا جسے شامی فوج نے ناکام بنادیا۔شامی دارالحکومت دمشق کے علاقے کسوہ میں شدید دھماکہ ہوا ۔سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کےمطابق ، یہ حملہ اسرائیل کی طرف سے کیا گیا۔ بتایا گیا ہے اسرائیل سے داغے جانے والے دونوں میزائلوں کو شامی فوج نے فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔ دریں اثنا? لبنان کے دارالحکومت بیروت کے ہوائی اڈے کے ایک اعلی عہدے دار نے خبر دی ہے کہ اس حملے کے دوران اسرائیلی جنگی طیاروں نے ہماری فضائی حدود کا بھی استعمال کیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*