اسرائیلی ریاستی دہشتگردی، تین ماہ میں 18فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس(م ڈ)قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں رواں سال 2021 کے پہلے تین ماہ میں کم سے کم 18 فلسطینی شہید کردیے گئے۔ پانچ فلسطینی مارچ میں شہید کیے گئے۔فلسطینی میڈیاکے مطابق القدس اسٹڈی سینٹرکی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ 2021 کے دوران قابض فوج نے 18 فلسطینیوں کو شہید کیا۔ ان میں دو اسیران اور ایک معذور شہری شامل ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مارچ 2021 میں اسرائیلی فوج نے تین ماہی گیروں سمیت 5 فلسطینیوں کو شہید کیا۔مارچ میں 45 سالہ عاطف یوسف حنایشہ کو نابلس میں بیت دجن کے مقام پر گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔ عاطف حنایشہ یہودی آباد کاری کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی میں شریک تھے جہاں انہیں گولی ماری گئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*