تازہ ترین

اسد عمر کا آزاد کشمیر میں انتخابات سے قبل ویکسی نیشن تیز کرنےکی ضرورت پر زور

اسلام آ باد ( آ ئی این پی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے آزاد کشمیر میں انتخابات سے قبل ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے وفاق کی جانب سے بھرپور تعاون کرے گا، وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں بڑے ویکسینیشن سنٹر اور موبائل ویکسینیشن ٹیمیں بنائے گی ۔جمعہ کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اورخصوصی اقدامات اسد عمر سے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے وزارت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً آزاد کشمیر میں کورونا کی موجودہ صورتحال اور آزاد کشمیر کے انتخابات کی روشنی میں ویکشینیشن کے عمل کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ملاقات میں وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نے وفاقی وزیر اسد عمر کو بتایا کہ کورونا کی صورتحال پہلے کی نسبت بہت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ، صوبائی اور علاقائی حکومتوں کی باہم مربوط پالیسیوں کی بدولت آزاد کشمیر بھی دوسرے علاقوں کی طرح بہت حد تک کورونا وباء کی تباہی سے محفوظ رہا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کو یقین دہانی کرائی کہ کشمیری بھائیوں کے مسائل کے لئے تعاون جاری رہے گا اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ اسد عمر نے آزاد کشمیر میں ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے وفاق کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں بڑے ویکسینیشن سنٹر اور موبائل ویکسینیشن ٹیمیں بنائے گی مزید وفاقی وزیر نے آزاد کشمیر میں انتخابات سے قبل ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*