تازہ ترین

اداکار کو ایوارڈ ملنے کےساتھ اسکی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے‘مہوش

Mehwish Hayat shares latest photo with Tamgha-e-Imtiaz

لاہور(شوبز نیوز)نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ بہترین کام کرنے کے عوض ایوارڈ کا حقدار ٹھہرنے پر جو خوشی ہوتی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا لیکن اس کےساتھ ساتھ مزید ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے ،میرے خیال میں فنکار عام لوگوں کی نسبت زیادہ حساس ہوتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں مہوش حیات نے کہا کہ ہمیشہ وقت کی قدر کی ہے کیونکہ گیا وقت کبھی لوٹ کرواپس نہیں آتا۔میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے پاس جتنا بھی وقت ہو اس سے کسی نہ کسی طرح استفادہ کروں۔ انہوں نے کہا کہ میں دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کی عادی ہوںکیونکہ اسکے بغیر آپ زندگی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جاتے ہیں اور پھر سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں بچتا۔مہوش حیات نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی اداکاری میںمزیدنکھار لاﺅںکیونکہ میرے پرستارمجھ سے بہترین کام کی توقع رکھتے ہیں ۔ بہترین کام کرنے کے عوض ایوارڈ کا حقدار ٹھہرنے پر جو خوشی ہوتی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا لیکن اس کےساتھ ساتھ مزید ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے ،میرے خیال میں فنکار عام لوگوں کی نسبت زیادہ حساس ہوتے ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*