تازہ ترین

اداکار نہ ہوتا تو شاید کرکٹ کے کھیل سے وابستہ ہوتا‘فہد مصطفی

لاہور( شوبز ڈیسک)نامور اداکار فہدمصطفی نے کہا ہے کہ اگر میں اداکار نہ ہوتا تو شاید کرکٹ کے کھیل سے وابستہ ہوتا،میرا ایمان ہے کہ خدا کی ذات جوبھی کرتی ہے وہ آپ کی بہتری کے لئے ہوتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں فہد مصطفی نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنے کا جنون کی حد تک شوق تھا اورمیں سخت گرمیوںمیں بھی گراﺅنڈ میںموجود ہوتا تھا۔ جب تعلیم مکمل کی تونوکری ڈھونڈنے کا مسئلہ درپیش ہوا اور بہت سے دفاتر میںانٹر ویوز دئیے لیکن کامیابی نہ مل سکی اور بالآخرمجھے قسمت شوبزکی دنیا میں لے آئی اور آج میں ایک کامیاب اداکارہوں۔ انہوںنے کہا کہ رب تعالیٰ انسان کےلئے جو کچھ بھی کررہاہوتاہے اس میں اس کی بہتری ہوتی ہے لیکن انسان وقتی طو رپر مایوس ہو جاتاہے اور کئی طرح کے گمان کرتاہے ۔ میں آج سوچتا ہوں شاید میں کرکٹ کی دنیا میں اتنا نام نہ کما سکتا جتنامیں نے شوبز انڈسٹری میں کمایا ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*