تازہ ترین

اداکار رنبیر کپور ’سنجو‘ کے بعد یش راج کی فلم میں ڈاکو بنیں گے

ممبئی(شوبز نیوز) بالی ووڈ معروف اداکار رنبیر کپور ’سنجو‘ کے بعد یش راج کی فلم میں ڈاکو بنیں گے۔ بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے تاہم فلم ’سنجو‘ کے ٹریلر نے ا نہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے یہی نہیں بلکہ اس فلم کو لوگ رنبیر کی فلمی کیریئر کا نیا آغاز کہہ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں 9 سال بعد یش راج کی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا ہے جس میں وہ ڈاکو کے روپ میں دکھائی دیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلم کے بینر تلے بننے والی نئی فلم ’شمشیرا‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جس میں رنبیر کپور کو ڈاکو کے روپ میں دکھایا گیا ہے جب کہ فلم کے نام کے ساتھ کردار کی عکاسی کرتے ہوئے لکھا کہ ’شمشیرا کرم سے ڈکیٹ اور دھرم سے آزاد‘ ہے۔واضح رہے کہ فلم کی شوٹنگ 2018 کے اختتام پر شروع کی جائے گی جوکہ 2019 کے وسط تک جاری رہے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*