تازہ ترین

اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس، ریکارڈ جمع نہ کروانے پر عدالتی عملے کے ورانٹ جاری

Meera

لاہور (شوبز ڈیسک) لاہور کی سیشن کورٹ میں اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت ہوئی جس دوران میرا کے تکذیب نکاح کیس کا ریکارڈ جمع نہ کروانے پر عدالتی اہلکار کے ورانٹ جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کی اپیل پر کیس کی سماعت کی۔ اس دوران عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ فیملی کورٹ کا عملہ اداکارہ میرا کا ریکارڈ فوری جمع کروائے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی۔ کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ فیملی عدالت نے تکذیب نکاح کیس میں حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ میں عتیق الرحمان کو جانتی ہوں اور نہ ہی ان سے شادی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عتیق الرحمان نے عدالت کو گمراہ کیا ہے لہذا فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ واضح رہے کہ لاہور کی فیملی کورٹ ادکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے چکی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*