تازہ ترین

اداکارہ بشریٰ انصاری پاکستان قومی ایئر لائن کی ناقص سہولیات پر برس پڑیں

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ بشریٰ انصاری باکمال لوگوں کی لاجواب سروس پاکستان قومی ایئر لائن کی ناقص سہولیات پر برس پڑیں۔اداکارہ بشریٰ انصاری ٹورنٹو سے واپسی پر پی آئی اے کی بزنس کلاس میں سفر کررہی تھیں جہاں انہیں غیر معیاری کھانا اور پھٹا ہوا کمبل دیا گیا۔ اداکارہ نے پی آئی اے کی جانب سے دی جانے والی ناقص سہولیات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے قومی ایئر لائن کی انتظامیہ پر تنقید کی۔بشریٰ انصاری نے کہا پی آئی اے کی جانب سے انہیں ایسا کھانا دیا گیا جو تیسرے درجے کی ٹرین میں بھی نہیں دیا جاتا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*