تازہ ترین

اتحادیوں کیساتھ متحد اور ہرسازش کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار ہیں، میر ضیاءلانگو

کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگونے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے جو کھڈے ہمارے لیے کھودے ہیں وہ خود انشاءاللہ ان میںگر جائیں گے ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ متحدہیں اور پی ڈی ایم کی ہر سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ ہمیں پی ٹی آئی،اے این پی،ہزار ڈیموکریٹک،اے ین پی،جموری وطن پارٹی، جیسے اتحادیوں پرفخر ہے بہت جلد عوام کے سامنے پی ڈی ایم کی سازشیں اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے بے نقاب ہو جائے گے پی ڈی ایم مسترد شدہ ٹولا ہے اور چلا ہوا کارتوس ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں یہ ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں پی ڈی ایم میں سب مفاد پرست جمع ہیں، ان کا کوئی ایجنڈا نہیں اور مفاد پرستوں کے اس ٹولے نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے عوام کی حمایت سے پی ڈی ایم کی ہر سازش ناکام رہی وزیراعلی جام کمال خان کی شفاف سیاست کے سامنے یہ غیر فطری اتحاد کوئی حیثیت نہیں رکھتاپی ڈی ایم میں شامل مفاد پرست ٹولے کی سمتیں مختلف اورمنزلیں جداہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*