تازہ ترین

اب ہم شادی نہیں کررہے‘ صبا قمر کا بڑا اعلان

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ صبا قمر نے شادی کے فیصلے سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے عظیم خان سے تعلقات ختم کر نے کا اعلان کردیا۔اداکارہ صبا قمر نے چند روز پہلے کاروباری شخص عظیم خان کے ساتھ شادی کرنے کا اعلان کرکے اپنے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔ صبا قمر کی شادی کے اعلان کے بعد ایک خاتون نے ان کے منگیتر عظیم خان پر زیادتی اور قتل کی دھمکیوں جیسے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔تاہم صبا قمر نے عظیم خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں عظیم پر مکمل بھروسہ ہے۔ لیکن اب اچانک صبا قمر نے عظیم خان سے تعلق ختم کرکے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔صبا قمر نے انسٹاگرام پر تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میں ایک اہم اعلان کرنا چاہتی ہوں، کچھ نجی وجوہات کی وجہ سے میں نے عظیم خان سے تمام تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب ہم شادی نہیں کررہے۔ امید کرتی ہوں کہ آپ سب میرے فیصلے میں میرا ساتھ دیں گے بالکل اس طرح جیسے آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے۔ اور مجھے لگتا ہے تلخ حقیقتوں کا ادراک کرنے میں کبھی دیر نہیں ہوئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*