تازہ ترین

اب بھی دوسرے گھروں کی گھنٹی بجا کر بھاگتا ہوں: امام الحق کا انکشاف

Imam-Ul-Haq

لاہور (سپورٹس ڈیسک) بہت سے شائقین کرکٹ کے لیے یہ بات حیرت کا باعث ہوگی کہ قومی کرکٹر امام الحق اب بھی لوگوں کو تنگ کرنے کے لیے ان کے گھر کی گھنٹیاں بجاتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک انٹرویو میں امام الحق نے کہا ہے کہ وہ اب بھی مذاق کو پسند کرتے ہیں اور خود بھی ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی دوسروں کے گھر کی گھنٹیاں بجاتے ہیں اور جب کوئی آگے سے ا?±ن سے پوچھے کہ کس نے گھنٹی بجائی ہے تو وہ بالکل لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے ’مجھے نہیں معلوم‘ کہہ دیتے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ میدان سے باہر کیسے مزاج کے حامل ہیں تو اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر یہ سوال ان کے کسی ساتھی کرکٹر سے کیا جائے تو وہ یہی کہیں گے کہ امام انتہائی ہنسی مذاق کرتا ہے اور مذاق کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں بائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے کہا کہ وہ اپنے اوپر بنائی جانے والی فلم میں ہیرو کے کردار میں احمد شہزاد کو دیکھنا چاہیں گے۔بہت سے شائقین کرکٹ کے لیے یہ بات حیرت کا باعث ہوگی کہ قومی کرکٹر امام الحق اب بھی لوگوں کو تنگ کرنے کے لیے ان کے گھر کی گھنٹیاں بجاتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*