تازہ ترین

آل راونڈر عبدالرزاق نے کرکٹ میں واپسی کیلئے کمر کَس لی

لاہور (سپورٹس نیوز)پاکستان کے سابق آل راو¿نڈر عبدالرزاق نے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا اور پہلے مرحلے میں ان کی واپسی ڈومیسٹک کرکٹ میں ہوگی۔وہ قائد اعظم ٹرافی میں پی ٹی وی کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے اور اس سلسلے میں عبدالرزاق کا پاکستان ٹیلی ویژن کی ٹیم سے معاہدہ بھی ہوگیا ہے۔38 سالہ عبدالرزاق نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کو اپنا ہدف بنالیا ہے، انہوں نے آخری انٹرنیشنل میچ 5 سال پہلے کھیلا تھا۔اس حوالے سے آل راو¿نڈر عبدالرزاق نے کہا کہ انہیں محمد وسیم نے کرکٹ میں واپسی کے لیے رضامند کیا۔انہوں نے کہا کہ میں یہ بات بخوبی جانتا ہوں کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کےلئے مزید نہیں کھیل سکتا اور ڈومیسٹک کرکٹ میں میری واپسی کا مقصد قومی ٹیم میں واپسی نہیں ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*