تازہ ترین

آئی سی سی کا پہلی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں انعامات کا اعلان

دبئی(سپورٹس نیوز)آئی سی سی نے پہلی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں انعامات کا اعلان کر دیا، فائنل جیتنے والی ٹیم کو 16لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو8لاکھ ڈالر انعام سے نوازا جائیگا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ابتدائی ایڈیشن کا فائنل 18جون سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ساوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا، چیمپئن شپ کیلئے آئی سی سی نے انعامی رقم کا اعلان کردیا، فاتح سائیڈ کو 16لاکھ ڈالر کے ساتھ ٹیسٹ چیمپئن شپ گرز بھی دیا جائے گا، ہارنے والی ٹیم کو بھی 9سائیڈز میں دوسرے نمبر پر رہنے کی وجہ سے 8لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*