تازہ ترین

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، نیوزی لینڈ دوسری پوزیشن پر آگیا

کرائسٹ چرچ(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں بد ترین شکست کے بعد بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ تو نہیں بدلی، لیکن نمبر 2 پوزیشن پر آنے والی ٹیم نیوزی لینڈ سے صرف 6ریٹنگ پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔بھارت کو دو ٹیسٹ کی سیریز میں آوٹ کلاس کرنے کے بعد کیویز عالمی رینکنگ میں 2 درجہ ترقی کے ساتھ دوسری پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں، جبکہ آسٹریلیا ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔رینکنگ میں انگلینڈ کی چوتھی پوزیشن ہے، جنوبی افریقا، سری لنکا اور پاکستان کی رینکنگ پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے، پاکستان ساتویں نمبر پر ہی موجود ہے۔دوسری جانب آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کی یہ پہلی سیریز میں شکست ہے، وہ 7ٹیسٹ جیت کر 360پوائنٹس کے پہلے نمبر پر ہے ، آسٹریلیا نے بھی 7ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے اس کے پوائنٹس کی تعداد 296 ہے۔نیوزی لینڈ 180 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا ہے، انگلینڈ کے 146پوائنٹس ہیں جبکہ پاکستان 140پوائنٹس حاصل کر کے پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*